ٹیوٹا متوقع طور پر 1.3 ٹریلین ین کے سالانہ آپریٹنگ منافع کے اعلان کرے گا

ٹوکیو: ٹیوٹا کارپوریشن متوقع طور پر مارچ تک ختم ہونے والے سال کے دوران 1.3 ٹریلین ین کے قریب آپریٹنگ منافع کا اعلان کرے گا، جو پچھلے برس سے زیادہ ہے؛ یہ بات نیکےئی بزنس ڈیلی نے پیر کی خبر میں بتائی۔

نیکےئی نے ذرائع کا نام لیے بغیر کہا، یہ عدد فروری میں کار ساز ادارے کی جانب سے جاری شدہ تخمینے سے 150 ارب ین زیادہ بڑا ہو گا۔

اخبار نے کہا، ٹیوٹا کا آپریٹنگ منافع 2008 کے لیہمن بحران کے بعد سے 1 ٹریلین ین سے اوپر نہیں گیا۔ خبر کے مطابق، کمپنی نے مارچ 2008 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 2.27 ٹریلین ین کے آپریٹنگ منافع کا اعلان کیا تھا۔

فروری میں ٹیوٹا نے مارچ کو ختم ہونے والے سال کے لیے اپنے نیٹ منافع کی پیشن گوئی میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ کر کے 860 ارب ین کیا تھا جس کی وجہ امریکہ میں کیمرے سیڈان اور دوسری گاڑیوں کی مضبوط فروخت تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.