ٹوکیو: جاپانی حکومت نے خصوصی “نرسنگ روبوٹس” بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جو طبی نگہداشت کرنے والوں کی معاونت کریں گے اور ملک کو اس ناگزیر وقت کے لیے تیار کریں گے جب اس کی 40 فیصد آبادی 65 برس یا اس سے زیادہ کی ہو جائے گی۔
یومیوری آنلائن کی رپورٹ میں بیان کردہ تفصیلات کے مطابق، ان روبوٹوں کا مقصد طبی نگہداشت مہیا کرنے والوں کو بوڑھے مریضوں اور رہائشیوں کو اٹھانے اور سہارا دینے میں مدد دینا ہے جنہیں کھڑے ہونے یا خودبخود چلنے میں مشکل پیش آتی ہو۔ تاہم ہر روبوٹ پر دسیوں ہزار ڈالر خرچ کرنے کی بجائے حکومت کم خصوصیات والے روبوٹ متعارف کروانے کی امید کر رہی ہے جو 100,000 ین تک کی قیمت کے حامل ہوں، اور انہیں چند سو ین ماہانہ تک لیز پر دینے کے منصوبوں کا عندیہ دیا جا رہا ہے — جو سبز چائے کی ایک بوتل یا سہولتی اسٹور سے خریدے گئے اونیگیری چاولوں کے پیڑے کی قیمت کے قریباً برابر ہے۔