ٹوکیو: ہفتہ وار جاپانی جریدے شوکان بونشو کے خصوصی شمارے میں شائع ہونے والے ایک مضمون سے عندیہ ملتا ہے کہ چین سے آنے والا ممکنہ طور پر بیماری زدہ چکن شاید جاپانی فاسٹ فوڈ میں (استعمال کے لیے) اپنا راستہ بنا رہا ہے۔
(ایک چینی جریدے کے مطابق،) “انٹرنیٹ پر اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ ہانان میں مینو فیکچرر اپنے پیداواری عمل میں ایسے پرندے استعمال کر رہا ہے جو بیماری سے مرے ہیں۔ بیماری زدہ پرندوں کا استعمال کچھ عرصے سے جاری ہے اور یہی پروسیس شدہ پرندے ایک مشہور فاسٹ فوڈ ریٹیلر کو بیچے جا رہے ہیں۔”
جاپان کے سانکےئی نیوز نے اپنی ذاتی تفتیش سر انجام دینے کے بعد دریافت کیا کہ میکڈونلڈ جاپان کا استعمال کردہ چکن ہانان، چین کے فوڈ مینوفیکچرر والا گوشت ہی ہے۔
میکڈونلڈ جاپان نے باقاعدہ (خط وغیرہ) لکھ کر حالیہ ترین آلودگی کے مسئلے کے بارے میں خدشات کا جواب دیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ فاسٹ فوڈ چین زیرِ نظر مسائل بارے بہت زیادہ تفصیلات دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتی ہے۔