ٹوکیو: پچھلے 1500 برسوں میں جاپان کے چین کے ساتھ تعلقات کبھی ہموار نہیں رہے، یہ بات ڈپٹی وزیرِ اعظم تارو آسو کے حوالے سے بتائی گئی جو اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں۔
نیکےئی اور شانکےئی شمبن اخبارات کے مطابق آسو نے کہا، “بھارت چین کے ساتھ مشترکہ سرحد رکھتا ہے، اور جاپان کے (چین کے ساتھ) بحری رابطے رہے ہیں، تاہم پچھلے 1500 سال اور اس سے زیادہ کے عرصے سے کبھی ایسا وقت نہیں آیا جب ہمارے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی ہموار ہوئے ہوں”۔
نئی دہلی میں بھارتی کاروباری افراد کے ایک اجلاس کے موقع پر کہے گئے یہ خیالات جاپان اور چین کے مابین مسلسل جاری کشیدگی کے دوران سامنے آئے ہیں جو مشرقی بحر چین میں ٹوکیو کے زیرِ انتظام جزائر پر جاری ہے۔
سانکےئی کے مطابق، آسو، جو سابق وزیرِ اعظم ہیں، نے یہ تبصرے ایک مشورے کے جواب میں کیے جس میں کہا گیا تھا کہ جاپان اور بھارت کو دفاعی اور بحری تعاون میں اضافہ کرنا چاہیئے چونکہ دونوں کے چین کے ساتھ علاقائی تنازعات ہیں۔