کاناگاوا: پولیس نے پیر کو کہا کہ یوکوسوکا نیول بیس پر تعینات ایک امریکی فوجی ملازم کو حراست میں لیا گیا ہے جس پر نشے کی حالت میں ایک نجی رہائش گاہ کی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر مداخلتِ بیجا کرنے کا الزام ہے۔
ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا انہوں نے یوکوسوکا میں رہنے والے ایک آدمی سے اتوار کو رات 2 بجے اطلاع وصول کی کہ ایک اجنبی اس کے باغ میں موجود ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک 20 سالہ فوجی ملازم کو مخمور حالت میں پایا، اور اسے موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔
پوچھ گچھ کے دوران ملزم کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق وہ اس لیے اندر گیا چونکہ اس کے خیال میں یہ اس کے دوست کا گھر تھا۔