کال گرل کی جز وقتی ملازمت کرنے والی استانی معطل

اوساکا: اوساکا میں ایک 29 سالہ استانی نے کال گرل کی جز وقتی ملازمت اختیار کرنے پر چھ ماہ کی معطلی وصول کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کپڑے اور میک اپ کی خریداری پر 2 ملین ین کے غیر ادا شدہ کریڈٹ کارڈ بل سر چڑھا لینے والی ہائی اسکول کی بے نام استانی نے اپنا قرضہ اتارنے کے لیے یہ جز وقتی ملازمت اختیار کی۔ (اکتوبر 2012 سے اپریل، 2013 تک کے) 105 دنوں میں اس نے مجموعی طور پر تقریباً 1,600,000 ین کمائے۔ کسی نے بے نام طریقے سے اوساکا کے صوبائی تعلیمی بورڈ کو ایک ای میل بھیجی جس میں استانی کا نام، وہ اسکول جہاں وہ کام کرتی تھی، “ہوٹل ہیلتھ” سروس (کال گرل کا کاروبار کرنے والی کمپنی) کا نام، اور سروس کی ویب سائٹ کا ایک ربط موجود تھا، جس پر استانی کی تصویر لگی تھی جس میں چہرہ دھندلایا گیا تھا۔

2 مئی کو اسے اوساکا کے صوبائی تعلیمی بورڈ کی جانب سے چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا۔

تعلیمی بورڈ نے ایک بیان بھی جاری کیا، جس میں کہا گیا، “یہ ایک ایسا اسکینڈل ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہم اپنے طلباء اور ان کے سرپرستوں کے لیے زحمت کی وجہ بننے پر انتہائی معذرت خواہ ہیں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.