ایباراکی: ایباراکی اور توچیگی صوبوں میں شہروں، جو پچھلے برس ہلاکت خیز ٹورنیڈوز کا نشانہ بنے تھے، کے رہائشیوں نے پیر کو آفت کی پہلی برسی منائی جس میں ایک ہلاک، 52 زخمی اور 2400 سے زائد عمارات کو نقصان پہنچا تھا۔
تسوکوبا میں شہریوں نے 12:46 پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، جو ٹورنیڈوز ٹکرانے کا وقت ہے۔ ایک 14 سالہ بچہ کچل کر ہلاک ہو گیا تھا جب اس کا مکان منہدم ہو گیا جیسا کہ تند و تیز ہوائیں دونوں صوبوں میں چنگھاڑتی پھر رہی تھیں، لکڑی کے گھروں کو تیلیاں بنا رہی تھیں اور درختوں و بجلی کی تاروں کو توڑ مروڑ رہی تھیں۔
بہت سی متاثرہ عمارتوں کو ابھی تک مرمت نہیں کیا گیا۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ ٹورنیڈوز کی پیشن گوئی مشکل کام ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے 2011 میں 589 ٹونیڈوز کے انتباہات جاری کیے تھے، جن میں سے صرف آٹھ درحقیقت رونما ہوئے۔