ہفنگٹن پوسٹ نے جاپانی ایڈیشن جاری کر دیا

ٹوکیو: امریکی خبری ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ نے منگل کو اپنا جاپانی ایڈیشن جاری کیا، جو ایشیا میں کمپنی کی پہلی ویب سائٹ ہے، اور وہ میڈیا منظر نامے کو جھنجھوڑنے اور قارئین کے ساتھ گفتگو تخلیق کرنے کی امید کر رہی ہے۔

بانی آریانا ہفنگٹن نے کہا سائٹ سماجی، سیاسی اور معاشی معاملات پر “مہذب” مباحثے کے لیے ایک فورم مہیا کرے گی، جو ان کے مطابق سماجی تبدیلی کا وقت ہے۔

ہفنگٹن نے  ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کو بتایا، “یہ جاپان کی تاریخ میں حقیقتاً ایک محوری لمحہ ہے،” جبکہ انہوں نے وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے تحت اقتصادی تبدیلیوں کو نمایاں کیا، جن کی زیادہ اخراجات اور نرم زری پالیساں جاپانی منڈیوں میں امید کو واپس لائی ہیں اور سرمایہ کاروں کو حالیہ مہینوں میں خوش کیا ہے۔

ہفنگٹن نے کہا، “ہم خصوصاً خوش ہیں کہ جاپان کے لیے ایسے تبدیلی کے لمحے پر ہفنگٹن پوسٹ کا اجراء کر رہے ہیں”۔

پورے شہری جاپان میں انٹرنیٹ کا اچھا ترقی یافتہ نظام ہونے کے باوجود اخبارات اور دوسرے اشاعتی شمارے وغیرہ ڈیجیٹل طریقہ کار کی جانب منتقلی میں سستی کا شکار رہے ہیں۔

ہفنگٹن کی ویب سائٹ منگل کو http://www.huffingtonpost.jp/ پر چل رہی تھی جس پر اس کے اپنے اجراء کی خبر ہی صفِ اول کی خبر تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.