واشنگٹن: امریکی بحری سربراہ نے خطے کے دورے سے قبل کہا، بحر الکاہل میں نئے جہازوں اور اعلی ٹیکنالوجی والے ہتھیاروں کے ذریعے امریکی بحری موجودگی میں توسیع کے منصوبے بجٹ میں بڑی کٹوتیوں کے باوجود آگے بڑھیں گے۔
ایڈمرل جوناتھن گرینرٹ نے اے ایف پی کو ایک انٹرویو میں کہا وہ جاپان، سنگاپور اور جنوبی کوریا کے نو روزہ دورے کے دوران شراکت داروں کو “یقین دہانی” کروانے کے متلاشی ہوں گے کہ فوجی اخراجات پر بڑھتا ہوا دباؤ واشنگٹن کی ایشیا کی جانب منتقلی، جس کی کافی مشہوری کی گئی ہے، کو راستے سے نہیں ہٹائے گا۔
انہوں نے کہا، بحریہ کے 283 جہازوں پر مشتمل موجود بیڑے میں سے ،101 تعینات شدہ ہیں جن میں سے 52 بحر الکاہل میں ہیں، جبکہ 2020 تک خطے میں امریکی موجودگی 62 جہازوں تک بڑھانے کے منصوبے ہیں۔
گرینرٹ، جو آئم ڈیکس بحری سلامتی کانفرنس سنگاپور کے موقع پر ہم منصبوں سے ملیں گے، نے کہا اپنی بات چیت کے دوران وہ خصوصاً جنوب مشرقی ایشیا میں رفتہ رفتہ بحری موجودگی بڑھانے کا خاکہ پیش کریں گے۔