ٹوکیو: وزارتِ ماحولیات نے منگل کو کہا کہ میاگی اور ایواتے کے صوبوں سے سونامی کا ملبہ تلف کرنے کا کام طے شدہ وقت کے مطابق ہے جو مارچ 2014 کے آخر تک مکمل ہو گا، تاہم صوبہ فوکوشیما میں طے شدہ وقت کے مطابق سر انجام نہیں پا رہا۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، تینوں صوبوں میں سے 15.82 ملین ٹن کے مجموعی تخمینہ شدہ ملبے میں سے قریباً 58 فیصد یا 9.24 ملین ٹن تلف کر دیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق، منگل تک 17 صوبے میاگی اور ایواتے کے صوبوں سے 670,000 ٹن سونامی کا ملبہ تلف کرنے کی حامی بھر کر اس کام میں مدد کر رہے تھے۔
تاہم، فوکوشیما سے ملبے کی تلفی کا کام فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے ایٹمی حادثے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔