جاپان، چین، جنوبی کوریا ہوائی آلودگی پر تعاون کریں گے

کیتاکیوشو: جاپان، چین اور جنوبی کوریا نے پیر کو اتفاق کیا کہ سرحد پار فضائی آلودگی سے لڑنے کے لیے تعاون کیا جائے، اگرچہ علاقائی تنازعات پر پڑوسیوں میں تعلقات میں کھنچاؤ موجود ہے۔

جاپان کے وزیرِ ماحولیات نوبوتیرو اشی ہارا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، “ہم نے جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے مابین تعاون کے ذریعے فضائی آلودگی کا مسئلہ حل کرنے کی جانب ایک نیا قدم اٹھایا ہے”۔

چین کے نائب وزیرِ ماحولیات لی گانجی، جنہوں نے وزیر کی جگہ شرکت کی، کو این ایچ کے پر یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا: “ہم جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون جاری رکھ کر ایشیا میں مزید خوبصورت ماحول تخلیق کرنا چاہتے ہیں”۔

جنوبی کوریا کے وزیرِ ماحولیات یون سئیونگ کیو نے الاس کو بتایا کہ ماحولیاتی معاملات پر سہ طرفہ تعاون تینوں ممالک میں نئی حکومتوں کے ساتھ ایک “نئے موڑ” پر پہنچ گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.