ٹوکیو: این ای سی کارپوریشن نے بدھ کو کہا کہ اس نے ایک آواز پہچاننے کی ٹیکنالوجیاں تیار کی ہیں جو کمپنی کی شور رد کرنے اور بولنا بہتر بنانے والی ٹیکنالوجیوں کے ذریعے گھریلو الیکٹرانک آلات کو آوازی احکامات سے کنٹرول کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجیوں نے اطلاعی (انفارمیشن) آلات مثلاً بجلی سے چلنے والے آلات، ٹیبلٹ کمپیوٹر، اور اسمارٹ فون وغیرہ کو آواز کے ذریعے کنٹرول کرنے کے قابل بنایا ہے۔ تاہم ان آلات کو اندر ہی نصب شدہ مائیکرو فون درکار ہوتے ہیں جن کے قریب ہو کر بولنا پڑتا ہے۔
این ایس سی کی تازہ ترین ٹیکنالوجیاں آلات کو اس قابل بناتی ہیں کہ انہیں ایک انٹرفیس (مواجے) اور مائیکرو فونز، جو کسی شخص کی آواز درست طریقے سے پہنچاتے ہیں، کے ذریعے قابلِ بھروسہ انداز میں چلایا جا سکے۔ یہ درستگی اس وقت بھی برقرار رکھی جاتی ہے جب صارفین متعلقہ آلے سے فاصلے پر ہوتے ہیں اور پیچھے شور وغیرہ ہو رہا ہوتا ہے، جہاں موجودہ ٹیکنالوجیوں کو موثر انداز میں کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔ “وئیر ہاؤسز، مینوفیکچرنگ پلانٹس اور ریٹیل اسٹوروں کے ملازمین بھی ان نئی ٹیکنالوجیوں کے باآسان ڈیٹا ان پٹ کے طریقے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں چونکہ یہ ان کے ہاتھوں کو (لکھنے/ ٹائپ کرنے کے جھنجھٹ سے) آزاد کر دیتا ہے اور وہ دوسرے کاموں پر توجہ دے سکتے ہیں۔”