ماچیدا پولیس سہولتی اسٹور کے ڈکیت کی تلاش میں سرگرداں

ٹوکیو: پولیس والے ایک آدمی کی تلاش میں سرگرداں ہیں جو ان کے خیال میں ٹوکیو کے ماچیدا میں دو سہولتی اسٹوروں پر ڈکیتی کا قصور وار ہے۔

پولیس کے مطابق، بدھ کو علی الصبح ماچیدا میں ایک سہولتی اسٹور کو ایک آدمی نے لوٹ لیا تھا جو باکس کٹر لہرا رہا تھا۔ ٹی بی ایس کے مطابق یہ آدمی، جس کی عمر 30 کے پیٹے میں، قد 170 سینٹی میٹر اور سیاہ ٹوپی، سرجیکل ماسک اور دھوپ کا چشمہ پہنے بتایا گیا ہے، قریباً 90,000 ین کے ساتھ بھاگ نکلا تھا۔

تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ایک اور ملتی جلتی ڈکیتی کا ذمہ دار ہے جو ماچیدا میں پچھلے ماہ ہوئی تھی، جس میں عینی شاہدین نے ڈکیت کا ملتا جلتا حلیہ بیان کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.