جاپان کا اوکی ناوا کے دعوے پر چین سے احتجاج

ٹوکیو: اہلکاروں نے منگل کو کہا، جاپان نے سرکاری اخبار میں شائع شدہ ایک مضمون پر چین سے سفارتی طور پر احتجاج کیا ہے جس میں جاپان کی اوکی ناوا، جو بڑے امریکی فوجی اڈوں کا مرکز ہے، پر ملکیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔

پیپلز ڈیلی، جو حکمران کمیونسٹ پارٹی کا ترجمان اخبار ہے، نے بدھ کو ایک مطالبہ شائع کیا تھا جس میں اوکی ناوا کی خودمختاری پر نظرِ ثانی کو کہا گیا، اور مشورہ دیا گیا کہ بیجنگ ممکنہ حقدار مالک ہو سکتا ہے۔

چینی معاملات کے انچارج جاپانی وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، “ہم نے ٹوکیو اور بیجنگ دونوں جگہ پیپلز ڈیلی کے جاری کردہ اس تبصرے پر احتجاج کیا ہے، جس کے بعد چینی وزارتِ خارجہ کا تبصرہ سامنے آیا تھا”۔

اس مضمون نے ننھے غیر آباد ٹاپوؤں، جنہیں چینی میں دیاؤ یو اور جاپانی میں سین کاکو کہا جاتا ہے، پر چین کے تاریخی دعوؤں کے لیے چینی حکومت کے دلائل کی تکرار بھی کی۔

اس مضمون کے بعد چینی وزارتِ خارجہ نے اطلاع کے مطابق کہا “ریوکو اور اوکی ناوا کی تاریخ عرصہ دراز سے اسکالروں کی توجہ کی طلبگار رہی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.