سانتا کلارا، کیلیفورنیا: کریٹکس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ کے ڈی ڈی آئی کارپوریشن اور آسن ٹیک کے کے، کے ساتھ شراکت کے ذریعے جاپان میں گاہکوں کو اپنی مارکیٹ کی سرخیل، کلاؤڈ بیسڈ ریموٹ ایکسس (انٹرنیٹ سے دور دراز کمپیوٹر تک رسائی مہیا کرنے والی) مصنوعہ “کریٹکس گو ٹو مائی پی سی” پیش کر رہا ہے۔ مذکورہ دونوں کمپنیاں نہ صرف “گو ٹو مائی پی سی” کو ایک الگ حل کے طور پر پیش کریں گی بلکہ دوسری خدمات سے مربوط سروس کے طور پر بھی پیش کریں گی، جس سے گاہکوں کو کوئی بھی ویب براؤزر، آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون استعمال کر کے میک یا پی سی کمپیوٹروں پر موجود اپنی فائلوں، پروگرام (سافٹویر)، ای میل اور نیٹ ورکس تک سادہ، قابلِ اعتبار اور بحفاظت رسائی حاصل ہو سکے گی۔ (کلاؤڈ سروس ایسی کوئی بھی خدمت، آنلائن سافٹویر یا سروس ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ہر جگہ دستیاب ہو۔ ایسے سافٹویر عموماً ڈیٹا سنٹرز میں نصب ہوتے ہیں اور صارفین کسی بھی آلے اور جگہ سے ان تک رسائی حاصل کر کے ڈیٹا وغیرہ محفوظ کر سکتے ہیں۔ اسی دور دراز رسائی کی وجہ سے اسے ‘کلاؤڈ’ یا بادل کا علامتی نام دیا جاتا ہے۔) ہر پارٹنر جاپانی زبان میں گاہکوں کو معاونت بھی مہیا کرے گا۔
کے ڈی ڈی آئی کے پراڈکٹ پلاننگ ڈویژن کے مطابق، “جاپان کی افرادی قوت میں کاروبار کو جاری رکھنا اور زیادہ سے زیادہ بار آوری کامیابی کی کنجی ہے۔ کے ڈی ڈی آئی کی کریٹکس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کمپنی اب “گو ٹو مائی پی سی” میں اپنے گاہکوں کو تیز اور محفوظ حل مہیا کر سکتا ہے جو صارفین کو دنیا میں کسی بھی جگہ سے ٹیبلٹ، اسمارٹ فون، یا لیپ ٹاپ کے ذریعے اپنے میک یا پی سی کمپیوٹروں پر موجود فائلوں تک لچکدار رسائی مہیا کرتا ہے۔”