سڈنی: جنگجو اینٹی وہیلنگ گروپ سی شیفرڈ نے جمعرات کو سپورٹروں سے کہا کہ وہ زیادہ زور لگائیں جیسا کہ اس نے جاپانی بیڑے کو ہراساں کرنے کی اپنی 10 ویں مہم کا آغاز کیا، اور کہا امریکی قانونی اقدام چندہ جمع کرنے کا کام مشکل بنا رہا ہے۔
سی شیفرڈ کے ڈائریکٹر باب براؤن نے کہا گروپ کو سال کے آخر میں بحرِ جنوبی میں جاپانی جہازوں کے تعاقب میں اپنی سالانہ مہم چلانے کے لیے 4 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، جبکہ امریکہ میں دائر شدہ مقدمات چندے کو سست رفتار کر رہے ہیں۔
براؤن نے رپورٹروں کو بتایا، “جاپان اپنے بس میں ہر کام کر رہا ہے تاکہ اس کے امریکی آپریشن کو موثر انداز میں قانونی اقدام کے ذریعے مکمل طور پر تبدیل کر دیا جائے”۔
ایک امریکی جج نے فروری میں گروپ کو “بحری قزاق” قرار دیا تھا، جس سے بحرِ جنوبی میں ان کی سرگرمیوں پر پابندی لگوانے کے لیے جاپان کا راستہ صاف ہوا، جنہیں “نجی مفاد کے پر تشدد اقدامات” قرار دیا گیا تھا۔