چین کا دورہ طویل کر نے پر ایوانِ بالا میں کاواگوچی کے خلافِ تحریکِ مذمت

ٹوکیو: دائت کے ایوانِ بالا نے جمعرات کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی قانون ساز یوریکو کاواگوچی کے خلاف تحریکِ مذمت پاس کی، جس نے انہیں دائت کی کمیٹی برائے ماحولیاتی معاملات کی سربراہی سے ہٹا دیا۔

یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ دائت کی کسی کمیٹی کے سربراہ کو ایسے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، سات اپوزیشن جماعتوں نے دائت کی باضابطہ اجازت لیے بغیر پچھلے ماہ اپنا چین کا دورہ طویل کرنے پر کاواگوچی کے خلاف تحریکِ مذمت پیش کی۔

کاواگوچی، جو سابق وزیر ہیں، نے 23 اپریل کو بیجنگ کا دورہ کیا اور انہوں نے 24 اپریل کو ٹوکیو واپس پہنچنا تھا۔ تاہم ان کی 24 اپریل کو چینی حکومتی اہلکاروں سے ملاقات 25 اپریل تک ملتوی ہو گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.