جاپان، امریکہ میں سائبر جرائم پر گفتگو کے لیے ملاقات

ٹوکیو: جاپان اور امریکہ نے جمعرات کو ایک دو روزہ اجلاس شروع کیا تاکہ سائبر جرائم سے نمٹنے کے طریقوں پر بات چیت ہو سکے۔

امریکی کوآرڈینیٹر برائے سائبر معاملات کرسٹوفر پینٹر ، جو امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں، امریکی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ جاپان کی نمائندگی وزارت خارجہ کے سفیر انچارج برائے سائبر پالیسی اوسامو ایمائی کر رہے ہیں۔

امریکہ جاپان سائبر مکالمہ سائبر اسپیس میں خطرات کو پہچاننے کے لیے معلومات بانٹنے کے فروغ کے لیے منعقد کیا جارہا ہے، جن میں اہم معلومات کی حفاظت اور بین الاقوامی قانون سازی بھی شامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.