ٹوکیو: پانچ افراد کو لو لگنے کے باعث ہسپتال میں علاج معالجے کے لیے لے جانا پڑا جیسا کہ جمعرات اور جمعے کو جاپان میں بھر میں درجہ حرارت اوپر نیچے ہوتا رہا۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا جاپان کے بہت سے حصوں میں صبح اور دوپہر کے درجہ ہائے حرارت میں شدید قسم کے فرق موجود تھے۔ ناگانو میں جمعرات کو صبح کا درجہ حرارت 4.2 درجے سی تک کم تھا اور سہ پہر کا درجہ حرارت 28.9 درجے سی تک بڑھا ہوا تھا۔ ٹوکیو کے نیریما وارڈ میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 9.5 سی جبکہ سہ پہر کے وقت درجہ حرارت 25.8 درجے سی ہو گیا۔
جمعرات کو پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 درجے سینٹی گریڈ تھا جو صوبہ نارا میں ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، پارہ جمعہ کو دوبارہ اوپر جا چڑھا تھا جب جاپان مئی کے اوسط درجہ ہائے حرارت سے 6 تا 8 درجے زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کر رہا تھا۔ سائیتاما میں 30 درجے سی، ٹوکیو و ناگانو میں 29.4 درجے سی کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو ابتدائی جولائی کے اوسط درجہ حرارت کے برابر ہے۔
قومی پولیس ایجنسی کے اہلکاروں نے لوگوں پر زور دیا کہ لو سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، گرم تکیے پر سوئیں اور ضرورت ہو تو ائیر کنڈیشنر استعمال کریں۔