چیبا: پولیس نے صوبہ چیبا میں ایک 37 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے دو برس تک اپنی مرحومہ ماں کی جانب سے پنشن کا روپیہ غیر قانونی طور پر وصول کیا۔
یہ شخص،جس کا نام آکیو کاتو، سکنہ سودیگاؤرا پتا چلا ہے، پچھلے دو برس سے بے روزگار تھا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ جمعہ کو اس پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا کہ اس نے مبینہ طور پر اپنی ماں کو زندہ ظاہر کیا اور اس کی بیوہ کی پنشن خود استعمال کی۔
پولیس کے مطابق، کاتو کی ماں 2003 میں 62 برس کی عمر میں فوت ہو گئی تھی، تاہم کوئی پنشن ادا نہیں کی گئی چونکہ اس کا باپ ابھی زندہ تھا۔ مقامی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا، “اگرچہ خاندانی اندراج اور پنشن کے شعبوں کو ایک دوسرے سے مل کر کام کرنا چاہیئے، تاہم اس واقعے میں پیغام رسانی میں ناکامی واقع ہوئی”۔
کاتو کے بیان کے مطابق، اسے حال ہی میں پتا لگا کہ اس کی ماں مر چکی ہے اور وہ کسی کو دھوکا دینے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔