شمالی کوریا کا عملی سفارتخانہ پھر بولی کے تختے پر واپس جائے گا

ٹوکیو: ٹوکیو میں شمالی کوریا کے عملی سفارتخانے کی قسمت جمعہ کو ایک مصیبت سے دو قدم دور تھی جب عمارت کے کامیاب بولی دہندہ نے کہا کہ وہ 4.52 ارب ین کی بولی پوری نہیں کر سکتا۔

ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ نے پرانی فروخت کو منسوخ کر دیا جس میں ایک بودھ مندر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ چونگریون، جو سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی میں جاپان میں شمالی کوریا کے مفادات کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ہے، کو عمارت استعمال جاری رکھنے کی اجازت دے گا۔

جی جی پریس کے مطابق، تاہم سیفوکوجی مندر، کاگوشیما کے مرکزی پروہت نے کہا وہ درکار قرضے حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور وہ یہ ملکیت افورڈ نہیں کر سکتے — جو ٹوکیو کے وسط میں واقع ایک 10 منزلہ عمارت ہے جس کا پلاٹ 2,390 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے۔

سیفوکوجی کے مرکزی پروہت ایکان ایکے گوچی نے مارچ میں عندیہ دیا تھا کہ وہ شمالی کوریائی شہریوں کو عمارت استعمال کرنے کی اجازت دیں گے اور کہا وہ اسے “ایشیا کے مختلف نسلی گروہوں، بشمول شمالی کوریا، کے مابین ہم آہنگی کے فروغ” کے لیے استعمال کرنے بارے پر امید ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.