سوتے وقت عورت کے کپڑے کاٹنے پر آدمی زیرِ حراست

ٹوکیو: ایک خبر کے مطابق، ایک آدمی کو مبینہ طور پر غیر مقفل شدہ اپارٹمنٹس میں چوری چھپے داخل ہونے اور سوتے وقت خاتون رہائشیوں کے کپڑے کاٹ کر ٹکڑے کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

سائیتاما شمبن اخبار کے مطابق، 22 سالہ شخص، جس کی شناخت یاسوکے ساکورائی کے طور پر ہوئی ، پر الزام ہے کہ وہ پچھلے ماہ سائیتاما شہر کے ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہوا اور خاتون رہائشی کے کپڑے کاٹ کر ٹکڑے کر دئیے جب وہ سو رہی تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ایسی جگہوں کی تلاش میں رہتا تھا جن کے دروازے غیر مقفل ہوں۔ ایسا دروازہ تلاش کرنے کے بعد وہ داخلے پر اتار کر رکھے جوتے دیکھ کر اندازہ لگاتا کہ رہنے والی خاتون تو نہیں۔

اخبار نے مزید بتایا، ساکورائی نے مبینہ طور پر ایک خاتون سے 10,000 ین اور ایک اور اپارٹمنٹ میں ایک دوسری خاتون سے 12,000 ین چرائے جہان اس نے ایک نو عمر لڑکی کے کپڑے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے تھے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لیا۔

خبر کے مطابق، پولیس والے اس علاقے میں پانچ دیگر ملتے جلتے واقعات کی تفتیش کر رہے ہیں۔ یہ واضح نہیں تھا کہ آیا خواتین اندر گھسنے کے دوران جاگیں یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.