میاگی: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو صوبہ میاگی کا دورہ کیا تاکہ تعمیرِ نو کی کوششوں کا معائنہ ہو سکے اور 11 مارچ، 2011 کی آفت کے متاثرین کو یقین دلایا جا سکے کہ حکومت نے انہیں بھلایا نہیں ہے۔
یہ پچھلے دسمبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ایبے کی جانب سے صوبے کا تیسرا دورہ تھا۔
ٹی وی آساہی کے مطابق، ایبے نے صبح کو اوناگاوا کا دورہ کیا اور انہیں مقامی اہلکاروں کی جانب سے گھروں کو اونچی جگہ پر دوبارہ تعمیر کرنے اور کاروباروں کی منتقلی کے اپنے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ ایبے نے منصوبے کی تعریف کی اور کہا انہیں امید ہے اوناگاوا دوسرے زیرِ تعمیر علاقوں کے لیے ایک نمونہ بنے گا۔
سہ پہر میں ایبے نے ماتسوشیا میں سیلف ڈیفنس فورس کے اڈے کا دورہ کیا۔
ایبے نے اس برس میاگی، ایواتے اور فوکوشیما کے کئی دورے کیے ہیں۔ انہوں رپورٹروں کے سامنے اپنا عزم دوہرایا کہ ان کے خیال میں توہوکو کی بحالی مجموعی طور پر جاپانی معیشت کی بحالی کے لیے کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔