شیبویا کے اسٹیشن پر آگ سے آپریشن درہم برہم

ٹوکیو: ٹوکیو میں شیبویا اسٹیشن کے شاپنگ آرکیڈ میں بھڑکنے والی آگ نے اتوار کی صبح 90 منٹ تک آپریشن درہم برہم کیے رکھا۔

پولیس نے کہا آگ صبح 6:30 کے قریب آرکیڈ میں ایک بیکری/ کیفے میں شروع ہوئی۔ اس وقت عمارت میں دو اراکینِ عملہ موجود تھے۔

این ٹی وی نے اطلاع دی کہ فائر فائٹروں کو آگ بجھانے اور سب ٹھیک ہے کا اشارہ دینے میں 90 منٹ لگے۔

اہلکاروں نے کہا، اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ٹرین خدمات میں تاخیر سے قریباً 31,000 مسافر متاثر ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.