ٹوکیو: این ایچ کے نے ایک ریموٹ کنٹرولڈ، کثیر المناظر کیمرا نظام تیار کیا ہے تاکہ چیزوں کی مختلف حالتوں اور حرکت کے دوران متحرک تصاویر مہیا کی جا سکیں۔
کثیر المناظر تصویر کشی میں چیزوں ( مثلاً کھلاڑیوں) کو کئی ایک کیمروں سے گھیر لیا جاتا ہے، جو وقت کے کسی بھی حصے میں ان کا مجازی دائروی منظر پیش کرتا ہے (یعنی انہیں کسی بھی لمحے پر چاروں جانب کسی بھی زاویے سے دیکھا جا سکتا ہے)۔ موجودہ نظام چیزوں کو اطراف میں واقع ریکارڈنگ کے صرف محدود نقاط کے ذریعے تصویر کشی کر سکتے ہیں، جس کی وجہ کیمروں کی ایک ہی سمت ہوتی ہے (اور وہ زیادہ حرکت پذیر نہیں ہو سکتے)۔
این ایچ کے نے کہا، تاہم وہ ایک طریقہ کار بنانے میں کامیاب رہا ہے جس کے ذریعے تمام کیمرے دیکھنے کا ایک ہی نقطہ برقرار رکھ سکتے ہیں، جس میں (پیننگ یعنی عمودی یا افقی ڈسپلے، ترچھے اور زوم کے لیے) آٹھ کیمرے ہوتے ہیں جو ایک مرکزی کیمرے کے ساتھ ہم آہنگی سے حرکت کرتے ہیں۔ اس سے کیمروں کو صلاحیت ملتی ہے کہ وہ تیزی سے حرکت کرتے کھلاڑیوں کے ساتھ حرکت برقرار رکھ سکیں اور کسی کھیل یا میچ میں فیصلہ کن لمحات کی کثیر المناظر تصویر کشی مہیا کر سکیں۔
مزید برآں تصاویر کی تیز تر عمل کاری و خود کار تدوین اور فیڈز کثیر المناظر تصاویر کو کسی کھیل یا میچ کی براہِ راست نشریات کے دوران بروقت استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔