ٹوکیو: جاپان کے کوسٹ گارڈ نے کہا، چین کے تین سرکاری بحری جہاز پیر کو ٹوکیو کے زیرِ کنٹرول متنازعہ جزائر کے پانیوں میں داخل ہوئے، جیسا کہ برسوں پرانے جھگڑے کے ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔۔
کوسٹ گارڈ نے کہا، بحری نگرانی کے جہاز صبح 9 بجے کے تھوڑی ہی دیر بعد مشرقی بحرِ چین میں سینکاکو جزائر سے 12 بحری میل کے حلقے کے اندر دیکھے گئے، جنہیں چین دیاؤیو کہتا ہے۔
اس تنازع کے شدید واقعات میں چینی جنگی بحری جہازوں نے جاپانی تباہ کار جہاز پر ہتھیار چلانے والا ریڈار مرکوز کر دیا تھا، اور مخالف لڑاکا طیارے کئی مواقع پر ایک دوسرے کا پیچھا کرتے رہے ہیں جیسا کہ انتباہات موجود ہیں کہ یہ فوجی قوت کی نمائش کی وجہ بن سکتا ہے۔
اپریل کے آخر میں چین کے آٹھ سرکاری جہاز متنازع جزائر کے پانیوں میں آ گئے تھے اور جاپانی وزیرِ اعظم شینزو اینے نے عہد کیا کہ وہ جزیرے پر جانے والے کسی بھی چینی کو “بزورِ قوت ہٹائیں” گے۔