ٹوکیو: ایک اہلکار نے منگل کو بتایا، بھارت کے وزیرِ اعظم اس ماہ ٹوکیو کا دورہ کریں گے، ایک ایسا دورہ جو پچھلے برس جاپان میں عام انتخابات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اعلی ترین حکومتی ترجمان یوشی ہیدے سُوگا نے نامہ نگاروں کو بتایا، وزیرِ اعظم شینزو ایبے کی کابینہ نے منگل کو ایک منصوبے کی منظوری دی جس کے تحت منموہن سنگھ کو 27 مئی سے چار روزہ دورے پر مدعو کیا جائے گا۔
سُوگا نے کہا، “جیسا کہ بھارت ایک جنوبی ایشیائی طاقت ہے جو ہمارے ساتھ آزادی، جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی جیسی مشترک اقدار رکھتا ہے، ہم سیاست اور معیشت سمیت معاملات کی وسیع تعداد پر بات چیت کر کے شراکت داری کو پھیلانے کا عزم رکھتے ہیں”۔
انہوں نے کہا، “یہ ملک جاپان کے لیے تزویراتی طور پر بھی اہم ہے چونکہ یہ مشرقِ وسطی سے آنے والے بحری راستوں پر واقع ہے” جہاں سے جاپان اپنی تیل کی بیشتر درآمدات حاصل کرتا ہے۔