پیناسانک نے بجلی کے بغیر رہنے والے لوگوں کے لیے شمسی لالٹین تیار کر لی

اوساکا: پیناسانک کارپوریشن نے پیر کو کہا کہ اس نے ایک شمسی لالٹین تیار کی ہے جو بجلی کے بغیر رہنے والے لوگوں کے لیے چارجر کا دوہرا کام بھی کر سکتی ہے۔

اندر تعمیر شدہ دوبارہ قابلِ چارج بیٹری کے ذریعے یہ لالٹین دن کے اوقات میں شمسی توانائی کو اپنے اندر محفوظ کرتی ہے، جبکہ رات کو روشنی مہیا کرتی ہے اور چھوٹے موبائل آلات مثلاً موبائل فونوں کو بھی چارج کرنے کے لیے بطور ذریعہ توانائی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ کمپنی نے کہا وہ ایشیا اور افریقہ کے بجلی سے محروم علاقوں میں مارکیٹنگ تحقیق کرنے کے بعد اس سال خزاں میں یہ لالٹین منڈی میں لانا چاہتی ہے۔

اس نئی شمسی لالٹین کا ایک نمونہ یکم تا 3 جون یوکوہاما میں منعقد ہونے والی افریقی ترقی پر ٹوکیو کی پانچویں عالمی کانفرنس (ٹی کیڈ فائیو) کے موقع پر سرکاری تقریبات میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

قریباً 1.32 ارب لوگ، یا دنیا کی آبادی کا قریباً 20 فیصد لوگ، اب بھی بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.