گاڑیاں توڑنے کے کام کے متعلق قوانین جو کہ موجود ہیں ان قوانین کے تاکیدی مراسلہ جات مختلف زبانوں میں متعلق لوگوں کو موصول ہو رہے ہیں
یہ مراسلہ جات ماحولیات کی وزارت اور اکنامک ٹریڈ اور انڈسٹری کی وزارت کی طرف سے جاری کئے جا رہے ہیں ۔
اردو ، انگریزی ، چینی ، روسی اور جاپانی زبانوں میں بھیجے جانے والے مرسلوں میں بتایا جارہا ہے کہ بغیر اجازت کاٹنے یعنی گاڑیوں کے پرزہ جات علیحدہ کرنے
یا اس سے متعلقہ حرکات کے نتیجے میں ملزم کو ایک سال تک قید بامشقت اور پانچ لاکھ ین تک جرمانہ ہوسکتا ہے ۔
اور یہیں اس بات کی بھی تاکید کی گئی ہے کہ ردی کے بندوبست اور صفائی کے قوانین کے تحت پانچ سال تک کی قید بامشقت اور ایک کروڑ تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔
کمپنی کو یہ جرمانہ تیس کروڑ ین تک بھی ہو سکتا ہے ۔
روزنامہ اخبار اس مراسلہ کے صرف اردو والے پرچے کو شائع کر رہا ہے۔