تین آدمیوں نے شیزوؤکا میں مک ڈونلڈ سے 2 ملین ین لوٹ لیے

شیزوؤکا: منگل کی صبح ہاماماتسو، صوبہ شیزوؤکا میں تین آدمیوں نے مک ڈونلڈ کے آؤٹ لیٹ سے قریباً 2 ملین ین لوٹ لیے۔

این ٹی وی نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، تین آدمی صبح 3:15 پر چوؤ وارڈ میں مک ڈونلڈ کے اسٹور میں آئے اور کاؤنٹر کے پیچھے موجود عملے کو چاقوؤں سے دھمکی دی۔ پولیس کے مطابق، انہوں نے گلّے اور دفتر کے سیف سے روپے کا مطالبہ کیا اور قریباً 2 ملین ین کے ساتھ جائے واردات سے فرار ہو گئے۔

مک ڈونلڈ نے کہا اسٹور 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے اور ڈکیتی کے وقت عملے کے پانچ اراکین اور تین گاہک وہاں موجود تھے۔ پولیس نے کہا کوئی زخمی نہیں ہوا۔

پولیس نے کہا، تینوں ڈکیت سفید ماسک پہنے ہوئے تھے اور سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.