فوکوؤکا: پولیس نے منگل کو کہا، ایک عورت، جسے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، نے فوکوچی، صوبہ فوکوؤکا کے ہسپتال میں خودکشی کر لی ہے۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، اس عورت، جس کا نام مایومی فوجیمورا عمر 55 سال پتا چلی ہے، پر اس سال فروری میں اپنی 78 سالہ ماں کے قتل کا الزام تھا۔ اسے مقدمے کا سامنا کرنے سے قبل نفسیاتی معائنے کے لیے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
پولیس نے کہا، فوجیمورا کو پیر کی صبح پھانسی سے لٹکا ہوا مردہ پایا گیا، اور مزید کہا کہ تمام ثبوت اشارہ کرتے ہیں کہ یہ خودکشی تھی۔
منگل کو میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں فوکوؤکا کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا: “اس واقعے کے وقت ملزمہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی حراست میں نہیں تھی، چنانچہ ہمیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ تاہم یہ قابلِ افسوس ہے کہ تفتیش رک گئی ہے۔”