جاپان نے تائیوانی ماہی گیر کشتی قبضے میں لے لی

ٹوکیو: فشریز ایجنسی کے مطابق، جاپان نے منگل کو ایک تائیوانی ماہی گیر کشتی قبضے میں لے لی جو اس کے خصوصی اقتصادی علاقے کے اندر موجود تھی، جو ٹوکیو اور تائے پے کے مابین متنازع پانیوں میں ماہی گیری کے حقوق کے معاہدے پر دستخط کے بعد پہلا ایسا واقعہ ہے۔

اس نے کہا، ایجنسی کے ایک گشتی جہاز نے کشتی قبضے میں کی اور کپتان کو گرفتار کر لیا۔

یہ واقعہ ان پانیوں سے باہر پیش آیا جو سہ فریقی علاقائی ٹسل کا مرکز بنے ہوئے ہیں جن میں تائے پے، ٹوکیو اور بیجنگ ملوث ہیں اور جن کے لیے جاپان اور تائیوان نے ماہی گیری کے حقوق پر اتفاق کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.