پیانگ یانگ: جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے کا ایک مشیر منگل کو شمالی کوریا پہنچا، ایک ایسے ملک کا نادر و نایاب اچانک دورہ جس کے ساتھ جاپان کے کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں، تاہم اس دورے کا مقصد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔
شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے ایسو ای جیمیا کو پیانگ یانگ پہنچتے ہوئے دکھایا۔
شمالی کوریا کے ساتھ جاپان کے تعلقات پیانگ یانگ کے ایٹمی اور میزائل پروگراموں پر ٹوکیو کے خدشات اور جاپانی شہریوں کے تنازع، جنہیں شمالی کوریائی ایجنٹوں نے کئی عشرے قبل اپنے جاسوسوں کو تربیت دلانے کے لیے اغوا کیا تھا، کی وجہ سے عرصہ دراز سے تناؤ کا شکار ہیں۔
پانچ مغویوں کو واپس کر دیا گیا تھا جبکہ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ دیگر آٹھ مر گئے۔