ایٹمی نگران ادارے نے حفاظتی خدشات پر مونجو ری ایکٹر کو دوبارہ چلنے سے روک دیا

ٹوکیو: جاپان کے ایٹمی نگران ادارے نے بدھ کو اعلان کیا کہ تسوروگا، صوبہ فوکوئی میں اگلی نسل کے  مسائل زدہ آزمائشی ری ایکٹر کو حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی پر دوبارہ چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو ملک کی ایٹمی توانائی نواز حکومت کے لیے تازہ دھچکا ہے۔

ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی کا فیصلہ مونجو کے فاسٹ بریڈر ری ایکٹر  اور جاپان کے ایٹمی ایندھن کے دوبارہ استعمال (و تلفی) کے پروگرام کے لیے تازہ دھچکا ہے۔

نگران ادارے کے پانچ کمشنروں نے یک زبان ہو کر اتفاق کیا کہ ری ایکٹر کا آپریٹر جاپان اٹامک انرجی ایجنسی “مونجو کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لیے مناسب طور پر تیار نہیں”۔ انہوں نے کہا کہ آپریٹر ساز و سامان کی ایک ایرے (لائن) پر لازمی جانچ پڑتال کا معائنہ کروانے اور بہتری کے منصوبوں کے ساتھ آگے آنے میں بار بار ناکام ہوا ہے۔ ایٹمی ریگولیشن اتھارٹی کی جانب سے تعینات شدہ ایک آزاد ٹیم رواں برس بعد ازاں مونجو میں ممکنہ نقائص کا معائنہ کرے گی۔

جاپانی رہنما ہدایات کے مطابق ایٹمی پلانٹس کے کلیدی حصے، بشمول ری ایکٹر، فعال فالٹ لائنوں پر واقع نہیں ہو سکتے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.