ٹوکیو: کوسٹ گارڈ اور اخباری اطلاعات کے مطابق، ایک مال بردار بحری جہاز پر چھ لاشیں، جن کے بارے خیال ہے کہ روسی عملے کی ہیں، پائی گئیں جسے جمعرات کو اس وقت آگ لگ گئی جب وہ جاپانی بندرگاہ پر لنگر انداز تھا۔
مقامی کوسٹ گارڈ کے دفتر سے ایک اہلکار نے کہا، آگ نے 497 ٹن کمبوڈیائی رجسٹر شدہ فریٹر تائیجن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو منگل سے ہوکائیدو میں واکّانی کی بندرگاہ پر تھا۔
مجموعی طور 23 روسی اور یوکرینی افراد کا عملہ جہاز پر موجود تھا، جس نے ساکھالِن کی ایک بندرگاہ سے کیکڑے پہنچائے تھے۔ کوسٹ گارڈ نے کہا، ان میں سے چھ –تمام روسی– لاپتہ تھے۔
مقامی خبروں نے کہا کہ چھ مرنے والے لاپتہ روسی اراکین ہی تھے۔