اوساکا: اوساکا کے آزاد منش غیر روایتی مئیر نے جمعرات کو “تسکین بخش عورتوں” سے ملاقات کر کے پہنچنے والی تکلیف پر معذرت کی پیشکش کی جب انہوں نے یہ کہہ کر بین الاقوامی سطح پر طوفان کھڑا کر دیا تھا کہ انہوں (عورتوں) نے جنگ کے دوران “ضروری” کردار ادا کیا۔
تورو ہاشیموتو، جو قومی جاپان ریسٹوریشن پارٹی کے شریک رہنما ہیں، نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں بتایا، “میرا خیال ہے کہ جاپان نے تسکین بخش عورتوں سے جو کچھ کیا مجھے اس پر مضبوطی سے معذرت کرنی چاہیئے”۔
ہاشیموتو نے کہا، “میں تسکین بخش عورتوں کو بتاؤں گا کہ مجھے افسوس ہے جاپان کے پاس ایسا نظام تھا چاہے یہ نظام جبری تھا یا نہیں”۔
بہت سے معروف تاریخ دانوں کے مطابق، کوریا، چین، فلپائن اور دوسری جگہوں سے دو لاکھ تک خواتین کو جاپانی فوج کے چکلوں میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا جو دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپانی فوج کے مقبوضہ علاقوں میں ان کی خدمت کرتیں۔