ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکوم نے بدھ کو 11 ماڈلوں پر مشتمل 2013 کی گرمائی صف بندی متعارف کروائی، جن میں نو اسمارٹ فون، ایک ٹیبلٹ اور ایک راکو راکو اسمارٹ فون شامل ہے جو جاپان میں پیش کیے جائیں گے۔ نئے ذخیرے میں موجودہ اسمارٹ فون صارفین اور بہتر حفاظت اور سلامتی کے ساتھ ساتھ زیادہ سہولت اور جدت پذیر حل کے متلاشی نئے اسمارٹ فون مالکان سمیت ہر دو اقسام کے صارفین کی موبائل ضروریات پورا کرنے کے لیے وسیع اقسام کے موبائل فون موجود ہیں۔
اس لائن اپ میں دو مقبول فیچر فونوں ک نئے رنگ بھی شامل ہیں جو 2012 کے سرمائی لائن اپ میں جاری کیے گئے تھے۔ (فیچر فون پرانے فون کو کہا جاتا ہے جس میں اسکرین عموماً بلیک اینڈ وائٹ ہوتی تھی، جو بعد میں رنگین ہو گئی لیکن ان میں خصوصیات کم ہوتی تھیں۔ مثلاً انٹرنیٹ کی تیز تر سہولت دستیاب نہ تھی، ویڈیو چلانے، فیس بک چلانے جیسے کام باآسانی نہیں کیے جا سکتے تھے۔ اسمارٹ فون میں یہ ساری سہولیات موجود ہوتی ہیں اور اسمارٹ فون کو اب چھوٹا کمپیوٹر ہی سمجھا جاتا ہے جو صرف کال یا ایس ایم ایس سے بڑھ کر بہت سارے کام کر سکتا ہے مثلاً کتاب پڑھنا، آفس فائل کھول کر تدوین کرنا)۔
دو ماڈل خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں جو ایک ہاتھ سے با آسانی افعال سر انجام دینے کی سہولت دیتے ہیں۔