ٹوکیو: وزیرِ خزانہ تارو آسو نے جمعہ کو اقتصادی خوشخبری کا مژدہ سنایا جیسا کہ اعداد و شمار سے واضح ہوا کہ فرمیں سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہی ہیں جو اس بات کی ممکنہ علامت ہے کہ حکومتی (اقتصادی) محرک کام کر رہا ہے۔
آسو نے رپورٹروں کو بتایا، “اب سے سرمایہ کاری کے اخراجات میں اضافہ ہو گا”، جب سرکاری ڈیٹا سے پتا چلا کہ مارچ کے مہینے میں مشینری کے آرڈر 14.2 فیصد کے حساب سے بڑھے ہیں۔
یہ چھلانگ اپریل 2005 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے جب تقابل پذیر ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا۔
مرکزی آرڈز کارپوریٹ کیپیٹل اخراجات (یا کارپوریٹ سرمایہ کاری اخراجات) کی بڑی جانچ سمجھے جاتے ہیں۔
یہ کابینہ آفس کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس نے کہا تھا کہ مارچ تک کے تین ماہ میں معیشت 0.9 فیصد کے حساب سے پھیلی ہے، جس سے 3.5 فیصد کے حساب سے سالانہ بڑھوتری کی معقول شرح حاصل ہوتی ہے۔
حکومت نے جمعے کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ مشینری کے آرڈر “رفتہ رفتہ بحالی کی حرکات” دکھا رہے ہیں، تاہم اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ اسے اپریل تا جون کی سہ ماہی میں مرکزی آرڈروں میں 1.5 فیصد کمی کی توقع ہے۔