اشی کاوا: کانازاوا، صوبہ اشی کاوا میں جمعرات کو ایک ریچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ ایک اسکول میں گھس آیا۔
ٹی وی آساہی نے اطلاع دی کہ ریچھ صبح 7 بجے کے قریب موریموتو کے اسکول کی عمارت میں داخل ہوا اور پھر کھیل کے میدان کی جانب بھاگ گیا۔ پرنسپل نے کہا، “صبح کے وقت کھیلوں کے لیے اسکول میں پہلے ہی کچھ بچے موجود تھے۔”
پولیس نے کہا قبل ازیں اس علاقے میں صبح 3:40 اور 5 بجے دو بار ریچھ دیکھنے کی اطلاعات تھیں۔
مقامی شکاری تنظیم کے اراکین کو ہوشیار کیا گیا اور ان میں سے ایک نے اسکول کی عمارت کی ہنگامی سیڑھیوں کے پیچھے ریچھ کو گولی مار دی۔
اسکول کو خالی کروا لیا گیا تھا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔
پولیس نے کہا یہ ریچھ بالغ نر تھا، جس کا قد ایک میٹر اور وزن 40 کلوگرام تھا، اور مزید کہا اس سال علاقے میں ریچھ دیکھنے کے 24 واقعات پیش آئے۔