شمالی کوریا، امریکہ، چین کا ایبے کے ایلچی کے دورہ شمالی کوریا پر ملا جلا ردعمل

سئیول: جنوبی کوریا نے جمعرات کو جاپانی وزیرِ اعظم کے ایک سینئر معاون کے دورہ شمالی کوریا کو “غیر کار آمد” قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا اس نے پیانگ یانگ سے نمٹنے کے لیے متحدہ محاذ کو کمزور کیا ہے۔

جنوبی کوریائی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چو تائی یانگ نے کہا یہ “اہم” ہے کہ امریکہ اور اس کے دو قریبی اتحادی اکٹھے ہو کر کام کریں۔

شمالی کوریا کے لیے خصوصی امریکی نمائندے گلین ڈیویز، جو مشرقی ایشیا کے دورے کے تیسرے اسٹاپ ٹوکیو میں ہیں، نے کہا، “میرا خیال ہے یقیناً ہم آنے والے دنوں میں جاپانی حکومت سے اس بارے مزید تفصیلات سننے کے منتظر رہیں گے”۔

چین نے اس معاملے پر مثبت ردعمل ظاہر کیا، اور وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بیجنگ نے اس دورے کی خبروں کو “نوٹ” کیا تھا۔

جاپانی وزیرِ اعظم نے ای جیما کے دورے کے مقاصد پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.