ٹوکیو: فوجتسو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے جامعہ ناگویا کے مرکز برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے “تعلیمی مقاصد کے لیے اعلی کارکردگی کے حامل سپر کمپیوٹر” کا آرڈر وصول کیا ہے۔
یہ نظام دوغلی وضع کا حامل ہو گا، جو فوجتسو کے ‘پرائم ایچ پی سی ایف ایکس 10’ اور ایک فوجتسو سرور ‘پرائم آر جی وائے سی ایکس 400’ ایچ پی سی کلسٹر پر مشتمل ہو گا۔ نصب کرتے وقت نظری طور پر اس کی رفتار 561.4 ٹیرا فلاپس (حسابات فی سیکنڈ) کی زیادہ سے زیادہ حد تک جا سکے گی، اور اسے مستقبل میں 3,662.5 ٹیرا فلاپس تک بڑھایا جا سکے گا، جو اسے جاپان میں تیز اور بڑے ترین نظاموں میں سے ایک اور توکائی ریجن کا سب سے بڑا نظام بنا دے گا جہاں کہ ناگویا واقع ہے۔
نیا نظام اکتوبر سے چلنا شروع کرے گا اور جامعہ ناگویا کے مرکز برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اعلی سطحی تحقیق اور تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔