ایبے کے ایلچی پیانگ یانگ کے دورے کے بعد بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ: وزیر اعظم شینزو اایبے کے ایک معاون نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے ملک کے اپنے متنازع دورے کے دوران شمالی کوریائی اہلکاروں سے “مخلصانہ” بات چیت کی۔

جی جی پریس کے مطابق، سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر ای جیما نے چینی دارالحکومت میں نامہ نگاروں کو بتایا، “وہاں کا دورہ کر کے میں لمبے وقت تک مخلصانہ بات چیت کرنے کے قابل ہوا”۔

“میرے پاس مزید کہنے کو کچھ نہیں۔ میں وزیر اعظم ایبے کو اطلاع دوں گا کہ کیا چیزیں زیرِ بحث لائی گئیں،” انہوں نے کہا۔

جاپانی حکومت نے ای جیما کے دورے پر بات چیت سے انکار کیا ہے، اگرچہ شمالی کوریا کی سرکاری ایجنسی کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے اس کو کوریج دی تھی۔

ای جیما کوئیزومی کے سینئر مشیر تھے اور 2002 اور 2004 میں اپنے پیانگ یانگ کے دوروں کا انتظام کروانے کے لیے معروف ہیں جب انہوں نے اس وقت کے شمالی کوریائی رہنما کٕم جونگ اِل سے بات چیت کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.