پولیس سے مدد مانگنے کے باوجود پیچھا کرنے والے نے عورت کو چاقو مار دیا

اوکایاما: کوراشیکی، صوبہ اوکایاما میں ایک 24 سالہ خاتون جمعہ کو نازک حالت میں تھی جب اسے ایک آدمی نے چاقو مار دیا جس کے بارے میں اس نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ وہ اس کا پیچھا کر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق، مذکورہ خاتون نے 7 مئی کو ایک سابق واقف کار، 25 سالہ ٹرک ڈرائیور دائچی میازاکی بارے پولیس سے مشاورت کی تھی۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، پولیس نے میازاکی کو ایک انتباہ جاری کیا جس میں اسے خاتون سے دور رہنے کو کہا گیا۔

تاہم ،جمعرات کی رات جب خاتون 11 بجے اپنی ملازمت سے واپس گھر آئی تو اس نے اپنے گھر کے نزدیک میازاکی کی کار کھڑے دیکھی، اگرچہ وہ اس میں نہیں تھا۔ فُوجی نے اہلکار کے حوالے سے بتایا، پھر جب پولیس نے آدھی رات کو اسے گھر پہنچایا تو میازاکی کی کار کہیں نظر نہیں آ رہی تھی۔

چند ہی منٹ بعد پولیس کو گھر کے اندر سے اس کی چیخ سنائی دی۔  مشتبہ گھر کے پچھلے دروازے سے فرار ہو گیا اور 20 منٹ بعد اس نے ایک سہولتی اسٹور سے پولیس کو کال کر کے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ چاقو بھی مکان کے قریب ہی پڑا ہوا مل گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.