ہیروشیما: ہیروشیما کی پولیس نے جمعہ کو کہا، ایک 70 سالہ عورت کو ایک بیت الخلاء سے رہائی دلوائی گئی ہے جہاں وہ تین دن سے امداد کی منتظر تھی۔
مذکورہ عورت ایک آؤٹ ڈور پول کی عمارت میں داخل ہوئی تھی جو ہر گرما میں عوام کے لیے کھلا ہوتا ہے۔ ٹی وی آساہی نے اطلاع دی کہ اس برس جون میں کھولے جانے سے قبل ٹھیکیداروں کی ایک ٹیم نے جمعرات کو صبح 10:30 بجے جگہ کا دورہ کیا تاکہ درکار (مرمتی) کام وغیرہ کے لیے تجاویز تیار کی جا سکتیں۔
کمپلیکس میں داخل ہونے پر ٹیم نے زنانہ بیت الخلاء میں سے ایک سے آواز سنی جو مدد کے لیے پکار رہی تھی۔ اس کے اندر انہوں نے ایک 70 سالہ عورت کو زمین پر لیٹے ہوئے پایا۔
اس عورت نے بعد ازاں پولیس کو بتایا کہ تین دن قبل جب وہ بیت الخلاء میں گئی تو خود کو بیمار محسوس کیا تھا اور معذور اور ہلنے جلنے سے عاری ہو گئی تھی۔ عورت کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے اسے کمزور کر دیا ہے، تاہم اس کی زندگی کو خطرہ نہیں۔