کاناگاوا: ایک چاقو بردار شخص نے اتوار کو صبح 2 بجے کے قریب یونیورسٹی کی ایک 20 سالہ طالبہ کو اس وقت حملے کا نشانہ بنا ڈالا جب وہ آتسوگی، صوبہ کاناگاوا میں جز وقتی ملازمت کے بعد گھر واپس جا رہی تھی۔
این ٹی وی کی خبر کے مطابق، پولیس نے مذکورہ خاتون کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایک وینڈنگ مشین کے نزدیک کھڑی تھی اور جب وہ چلی تو حملہ آور نے اس پر چاقو سمیت چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے کہا، تاہم جب وہ چلائی تو وہ بھاگ نکلا۔ پولیس کے مطابق، خاتون کو بائیں ہاتھ پر زخم آیا ہے۔
حملہ آور کا حلیہ ایسے بیان کیا گیا کہ قد 170 سے 180 سینٹی میٹر، 20 یا 30 کے پیٹے کے ابتدائی برسوں میں، اور بنی ہوئی ٹوپی اور چہرے پر نقاب پہنے ہوئے تھا۔