ایبے کی جانب سے بڑھوتری کی تازہ ترین حکمت عملی کا خاکہ

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعہ کو کہا، جاپان کی بڑھوتری کی حکمت عملی کے تازہ ترین جزو کا مقصد 2020 تک انفراسٹرکچر کی برآمدات کو تین گنا اور زراعت کی برآمدات کو دوگنا کرنا ہو گا، اور اس کے ساتھ ساتھ نجی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

ایبے نے کاروباری عہدیداروں اور ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا، حکومت مقامی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کا ہدف 70 ٹریلین ین (687 ارب ڈالر) سالانہ مقرر کرے گی، جو 2008 کے مالی بحران سے قبل کا درجہ ہے اور موجودہ ہدف سے 10 فیصد زیادہ ہے۔

بڑھوتری بڑھانے کے اقدامات کو ایبے اپنی پالیسی کی ترکش کا “تیسرا تیر” قرار دیتے ہیں جیسا کہ جاپان 15 سالہ تفریطِ زر کو ختم کرنے اور استحکام پذیر اقتصادی بڑھوتری کے لیے لڑ رہا ہے۔

زری اور مالی محرک (روپے کی فراہمی میں اضافہ، زیادہ قرضے اور کم ترین شرح سود وغیرہ) نے رواں سہ ماہی میں جاپان کی ایک برس کی تیز ترین اقتصادی بڑھوتری کو جنم دیا ہے، تاہم کارپوریٹ سرمایہ کاری نے ابھی پیروی نہیں کی۔

ایبے نے کہا بڑھوتری کی حکمت عملی اگلے تین برسوں کے دوران مقامی نجی سرمایہ کاری میں اضافے، 2020 تک انفراسٹرکچر کی برآمدات میں تین گنا اور زرعی مصنوعات میں دو گنا اضافے، اور اسی تاریخ تک ماہی گیری اور بحری برآمدات میں 1 ٹریلین ین تک اضافے کے لیے شدت سے توجہ مرکوز کرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.