ٹوکیو: اپوزیشن یور پارٹی کے رہنما نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ ایوانِ بالا کے انتخابات میں جاپان ریسٹوریشن پارٹی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ فیصلہ اوساکا کے مئیر اور ریسٹوریشن پارٹی کے شریک رہنما تورو ہاشیموتو کی جانب سے دوسری جنگِ عظیم کی نام نہاد “تسکین بخش عورتوں” کے معاملے پر ناپسندیدہ تبصروں کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔
اگر یور پارٹی جاپان ریسٹوریشن پارٹی سے الگ ہو جاتی ہے، تو متوقع طور پر یہ ان حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی جہاں جاپان ریسٹوریشن پارٹی بھی جیتنے کا ارادہ کر رہی ہے۔ جماعت کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ اس نے جاپان ریسٹوریشن پارٹی کو ایک سوالنامہ بھیجا ہے اور اپنے آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ ان سوالات کے جوابات کی روشنی میں کرے گی۔
یور پارٹی اور جاپان ریسٹوریشن پارٹی نے اس گرما میں ہاؤس آف کاؤنسلرز (ایوانِ بالا) کے 25 حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے کے لیے اکٹھے کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔