وزارتِ ٹرانسپورٹ بسوں، ٹرینوں میں بچوں کی ٹرالیوں کے قوانین کو یکساں کرے گی

ٹوکیو: وزارتِ اراضی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ و سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ بسوں اور ٹرینوں پر بچوں کی ٹرالیوں کے استعمال کے لیے ایک جیسے قوانین کا سیٹ تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزارتی اہلکاروں نے پیر کو بتایا، بچوں کی ٹرالیوں سے متعلق موجودہ قوانین جاپان کے مختلف عوامی نقل و حمل کے نظاموں کے آپریٹرز کے حوالے سے بدلتے رہتے ہیں۔

سانکےئی شمبن کے مطابق، وزارت نے متعلقہ وزارتوں، عوامی نقل و حمل کے نظام چلانے والے اداروں اور خاندانی معاونت کے گروہوں سے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ قوانین کے ایک سیٹ پر اتفاق رائے پیدا کرے جو چھوٹے بچوں والے والدین کے لیے عوامی نقل و حمل کے نظاموں کو پرکشش بنائیں، جبکہ دوسرے مسافروں کے لیے کم سے کم زحمت پیدا کریں۔

اس وقت کچھ آپریٹر والدین سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹرالیوں کو محفوظ کرنے اور حرکت کرنے سے روکنے کے لیے انہیں مقفل کریں یا حفاظتی بیلٹ باندھیں۔ دیگر درخواست کرتے ہیں کہ رش کے اوقات میں انہیں فولڈ کیا ہوا رکھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.