کاناگاوا: منگل کی صبح اسی ہارا، صوبہ کاناگاوا کی ایک گلی میں ایک عورت نے سابقہ بیوی کو چاقو سے زخمی کر دیا اور پھر جائے واردات سے فرار ہوتے وقت کار کے حادثے کی وجہ بن گیا۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، پولیس کے مطابق 31 سالہ عورت پر ایک چاقو بردار شخص نے اس وقت حملہ کیا جب وہ صبح 8 بجے کے قریب اپنے بچے کو پیدل اسکول لے جا رہی تھی۔ ایک مقامی رہائشی نے 110 پر کال کی۔ پولیس نے کہا، عورت، جسے اپنی گردن میں چاقو کا زخم سہنا پڑا، نازک حالت میں ہے اور مزید اضافہ کیا کہ وہ حملہ آور کو اپنے سابق شوہر کے طور پر پہچاننے کے قابل تھی۔
پولیس نے کہا خون سے لتھڑا چاقو ایک قریبی پارکنگ لاٹ میں پایا گیا۔ حملے کے قریباً 50 منٹ کے بعد اس عورت کا سابق شوہر ہاتانو میں چار گاڑیوں کے ایک تصادم میں ملوث ہوا، جو عورت پر حملے کی جگہ سے سات کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
عورت کے سابق خاوند کو بھی تصادم کے دوران آنے والے زخموں کی بناء پر ہسپتال لے جایا گیا۔ اس کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق اس نے تصادم سے قبل بہت سی خواب آور گولیاں کھائی تھیں۔