ولی عہد 10 تا 17 جون ہسپانیہ کا دورہ کریں گے؛ ماساکو نہیں جا رہیں

ٹوکیو: ولی عہد شہزادہ ناروہیتو 10 تا 17 جون ہسپانیہ کا دورہ کریں گے جس کی دعوت ہسپانوی حکومت نے ہسپانیہ اور جاپان کے مابین تعلقات کی 400 ویں سالگرہ کے موقع پر دی ہے۔

ٹی بی ایس کی خبر کے مطابق ایک حکومتی اہلکار نے کہا، ولی عہد شہزادی ماساکو، جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں ولندیزی بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی تاجپوشی میں اپنے خاوند کے ہمراہ شرکت کی تھی، ان کے ساتھ نہیں جائیں گی۔

اپنے دورے کے دوران ولی عہد بادشاہ جوآن کارلوس اور ملکہ صوفیہ کے ہمراہ ظہرانے اور ولی عہد شہزادہ فلیپ اور شہزادی لیٹیزیا کی میزبانی میں ضیافت میں شرکت کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.